راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست خارج

11:24 AM, 1 Feb, 2019

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف نقیب اللہ کے والد کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

نقیب اللہ کے والد کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ راؤ انوار کی نقیب اللہ قتل کیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے اس لئے درخواست کی مزید پیروی نہیں چاہتے۔ عدالت نے نقیب اللہ کے والد کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔

خیال رہے کہ نقیب اللہ کو گزشتہ برس کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں شہید کر دیا گیا تھا۔ راؤ انوار نے نقیب اللہ کو دہشت گرد قرار دیا تھا تاہم حقائق سامنے آنے پر معلوم ہوا کہ وہ بے گناہ تھا اور آرمی چیف نے بھی نقیب اللہ کے والد کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اب تک معاملے کی سماعت ابتدائی مراحل میں ہی ہے۔

مزیدخبریں