سری نگر: کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فوج نے گھر، گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 شہریوں کو شہید کر دیا۔
واقعے کے بعد نہتے عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی جنہیں روکنے کے لیے بھارتی فوج اور کٹھ پتلی انتظامیہ نے طاقت کا استعمال کیا۔ اس کے علاوہ علاقے کی صورت حال اور عوامی غم و غصے کی لہر سے متعلق خبروں کو دبانے کے لیے موبائل اور انٹر نیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب آل پارٹیز حریت کانفرنس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر کے دوران مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی ہے۔
گزشتہ 71 برس سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف جدو جہد آزادی جاری ہے۔ گزشتہ 20 برسوں میں 95 ہزار سے زائد شہری شہید کئے جا چکے ہیں۔