فلم منا بھائی تھری کیلئے سونم کپور کی انوکھی شرط

09:20 AM, 1 Feb, 2019

ممبئی: بالی ووڈ میں ایک بار پھر منا بھائی تھری بنانے کی خبریں زیر گردش ہیں اور فلم میکرز کی جانب سے اسکرپٹ پر باقاعدہ کام جاری ہے جس کی تصدیق ارشد وارثی نے بھی کی تھی۔

فلم کے پروڈیوسر نے سونم کپور کی اداکاری سے متاثر ہو کر انہیں اس فلم میں شامل کرنے پر نظر ثانی شروع کر دی ہے لیکن اداکارہ نے اس فلم میں شامل ہونے کی انوکھی شرط رکھ دی۔

اداکارہ سونم کپور نے فلم ’منا بھائی تھری‘ میں شامل کیے جانے کی خبر پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت یہ فلم کرنے کے لیے تیار ہوں لیکن میری ایک شرط یہ ہے کہ مجھے اس فلم میں مرکزی کردار دیا جائے اور دوسری بات یہ کہ فلم کا نام ’منا بھائی‘ سے تبدیل کر کے ’منی بین ‘ رکھا جائے۔

سونم کپور نے یہ بھی کہا کہ ایک وقت تھا جب میں سال میں صرف ایک فلم کیا کرتی تھی لیکن گزشتہ سال دو سال سے مجھے کیا ہوا مجھے نہیں پتا لیکن اب میں جس فلم میں بھی کام کروں گی اس میں صرف مرکزی کردار ہی ادا کروں گی۔

خیال رہے کہ سنجے دت کی مشہور زمانہ فلم منا بھائی 2003ء میں ریلیز کی گئی جس کی مقبولیت کے بعد فلم کا پہلا سیکوئل 2006ء میں ریلیز ہوا تاہم طویل عرصے بعد فلم کا دوسرا سیکوئل سنیما گھروں کی زینت بنے گا۔

مزیدخبریں