امیتابھ کی تصویر نے ریکھا کو کہیں کا نہ چھوڑا

09:12 AM, 1 Feb, 2019

ممبئی : ماضی کی معروف ترین اداکارہ اور امراؤ جان ادا سے امر ہوجانے والی ریکھا اور بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ کی محبت کی داستان کو کون نہیں جانتا ؟

ایک وقت تھا کہ کہا جارہاتھا کہ دونوں شادی کر لیں گے لیکن پھر دونوں کی راہیں ایسے جد اہوئیں کہ دوبارہ نہ مل سکے ۔ تاہم فلمی دنیا میں رہنے کی وجہ سے کسی نہ کسی جگہ ان کا آمنا سامنا ہوتا رہتاہے ۔ 

گزشتہ روز بھارت کے معروف فوٹو گرافر  ڈبو رتنانی نے ہرسال کی طرح اپنے کیلنڈر لانچ کیا جس میں وہ فلمی دنیا کی معروف ترین شخصیات کی تصاویر سے بنا کیلنڈر جاری کر تے ہیں ۔

گزشتہ روز انہوں  نے کیلنڈر کی افتتاحی تقریب میں دیگر فنکاروں کے ساتھ ساتھ اداکارہ ریکھا کو بلایا تھا ۔ تاہم جب ریکھا سٹیج پر آئی اور اچانک اس کی نظر ماضی کی محبت ( امیتابھ) کی تصویر پر پڑی تو بے ساختہ ایک طرف کو چلی گئی۔

یہ دیکھ کر دیکھنے والے بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکے ۔ ویڈیو دیکھیں کس طرح ریکھا نے امیتابھ کی تصویر دیکھتے ہی سب کو محظوظ کیا ۔

مزیدخبریں