ویرات کوہلی کی جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک

11:53 PM, 1 Feb, 2018

ڈربن:بھارتی کرکٹ کے شائقین کے لیے بری خبر ، کپتان ویرات کوہلی کے پر انجری کے سائے منڈلانے لگے ، جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ شائقین کو کپتان کے زخمی ہونے کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے۔

جنوی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں کپتان ویرات کوہلی فیلڈنگ کے دوران پائوں سلپ ہونے پر زخمی ہوئے تو انہیں گرائونڈ سے باہر جانا پڑا لیکن پھر واپس آ گئے۔

تھوڑی دیر بعد دوبارہ ان کا پائون سلپ ہوا تو ان کو گرائونڈ سے باہر لے جایا گیا ، ابھی تک ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے کچھ بتایا نہیں گیا کہ وہ دوسرے ون ڈے کیلئے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔

مزیدخبریں