اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ توہین اور تنقید کرنے میں فرق ہوتا ہے ، ہم عام آدمی کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توہین اور تنقید میں فرق ہوتا ہے ، ہم عام لوگوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ میرے ذہن میں نہیں کہ ایسی کوئی بات کی ہو جس سے عدلیہ کو نوٹس لینا پڑ گیا ہے ، آج حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ عام آدمی کو انصاف نہیں مل رہا۔