نواز شریف نے بلوچستان کو اشتہاری مہم کیلیے استعمال کیا: بلاول بھٹو زرداری

09:56 PM, 1 Feb, 2018

کراچی:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سیاسی طریقہ کار ہوتا ہے ، نواز شریف نے بلوچستان کو اشتہاری مہم کیلیے استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سیاسی طریقہ کار ہوتا ہے ، نواز شریف نے بلوچستان کو اشتہاری مہم کیلیے استعمال کیا۔

انھوں نے کہا کہ فریال تالپور کے چیئر پرسن سینیٹ بننے کی خبر جعلی خبروں کی مثال ہے ، میمو گیٹ سے لے کر اور بہت سی جعلی خبریں ہمارے خلاف چلائی گئیں۔

انھوں نے کہا کہ ہائوس آف شریف میں لڑائی کا فائدہ سینیٹ الیکشن میں اٹھائیں گے ، تحریک عدم اعتماد سیاسی طریقہ کار ہوتا ہے ، ہمارے دور میں ججوں کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی خبر یں بھی چلائی گئیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری سے متعلق ٹانگ پر بم باندھنے کی جعلی خبر بھی چلائی گئی ، محترمہ بے نظیر بھٹو سے متعلق بھی جعلی خبریں چلائی جاتی رہیں۔

مزیدخبریں