فریحہ پرویز نے سوئٹزلینڈ کے بزنس مین سے شادی کر لی

 فریحہ پرویز نے سوئٹزلینڈ کے بزنس مین سے شادی کر لی

لاہور :مایہ ناز پاکستانی گلوکارہ فریحہ پرویز نے سوئٹزر لینڈ کے بزنس مین سے شادی کر لی، مستقل طور پر سوئٹزر لینڈ منتقل ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شوبز حلقوں میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ گلوکارہ فریحہ پرویز نے سوئٹزر لینڈ کے بزنس مین سے شادی کر لی ہے جسکی وجہ سے وہ سوئٹزر لینڈ منتقل ہوئی ہیں اور اب وہی مستقل طور پر رہائش پذیر رہیں گی۔ دوسری جانب گلوکارہ کے خاندان کے افراد سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
واضح رہے کہ گلوکارہ فریحہ پرویز نے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد گلوکار نعمان جاوید سے دوسری شادی کی تھی ، محبت کی شادی ایک سال توخوب چلی پھرجانے کیا ہوا کہ دلوں میں دراڑ آ گئی اور رومانوی ازدواجی سفر رنجشوں کا سفر بن کر دونوں کو ایک دوسرے سے الگ کر گیا۔