لاہور : اداکارہ عروہ حسین کو ڈائریکٹر خلیل الرحمن قمر کی فلم ” کنگناں“ میں کاسٹ کرلیا گیا، جس کی شوٹنگ بہت جلد شروع کی جائے گی۔
قبل ازیں فلم کی کاسٹ میں سمیع خان،سوہائے علی آبڑو،واسع چوہدری اور آصف رضا میر کو کاسٹ کیا جا چکا ہے۔ اس فلم کے ذریعے خلیل الرحمن قمر کے بیٹے آبی خان کو بھی بڑی سکرین پر متعارف کرایا جا رہا ہے جو ڈرامہ سیریل”لال عشق” سے شہرت حاصل کرچکے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بنائی جانے والی اس فلم کی شوٹنگ کشمیر اور دیگر علاقوں میں ہوگی۔