ممبئی : بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میرے سیٹ پر کسی کو بھی خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کرنے کی ہمت نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے غیر ملکی نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں فلموں میں کام کر رہا ہوں یا فلمیں بنا رہا ہوں ہم خواتین کے ساتھ اچھے برتاﺅ سے متعلق بالکل واضح ہیں اور خواتین کو برابری کا درجہ دینے کی ضرورت ہے،یہ بہت افسوس ناک بات ہے کہ آپ کے پاس لڑکے اور لڑکیاں اکھٹے کام کرتے ہیں جب آپ تخلیق یت کی بات کرتے ہیں تو اس پر دونوں کے درمیان فرق کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ذاتی طور پر کبھی نہیں دیکھا کہ میرے سیٹ پر کسی نے خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کرنے کی ہمت کی ہواور میں اس پر بالکل واضح ہوں۔ اداکار شاہ رخ خان ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم” زیرو “ میں اداکارہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما کے ساتھ دکھائی دیں گی