پنجاب کی جیلوں میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

پنجاب کی جیلوں میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی


لاہور: پنجاب کی جیلوں میں ایڈزکے مریض قیدیوں کی تعدادبڑھنے لگی، جیل میں قیدیوں کی سکریننگ کے بعدایک سوقیدی ایڈزمیں مبتلا ، کوٹ لکھپت جیل میں 32قیدی ایڈزکے مریض ہیں۔


تفصیلات کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں ایڈزکے مریضوں کے حوالے سے تہلکہ خیزانکشاف سامنے آیا ہے،خصوصالاہورکی سنٹرل جیل میں 32مریض قیدی موجودہیں۔ جیلوں میں ایڈزکی سکریننگ کے بعدسامنے آنے والی رپورٹ کے بعد 103قیدیوں کے ٹیسٹ پازیٹوآئے ہیں اگررپورٹ کو دیکھا جائے توکوٹ لکھپت جیل لاہورمیں52مشکوک قیدیوں کی سکریننگ کی گئی تو ان میں سے 32قیدی ایڈزمیں مبتلا نکلے جبکہ فیصل آباد23،ملتان16،راولپنڈی میں 18،ساہیوال ریجن کی جیل میں11ایڈزکی قیدی موجودہیں۔


یہ ان قیدیوں کی تعدادہے جو جیل کے اندرایڈزمیں مبتلا ہوئے کیونکہ جیل حکام کے مطابق جب کوئی قیدی جیل میں آتا ہے تواسکا مکمل ٹیسٹ ہوتاہے، اگرقیدی ایڈزکے مرض میں مبتلا پایا جائے تواسکو علیحدہ بیرک میں رکھاجاتاہے اورپنجاب ایڈزپروگرام کے تحت اس کا علاج کرایا جاتا ہے جیلوں میں ایڈزکے مریضوں کی بڑھتی تعداد لمحہ فکریہ ہے ،جیل حکام اورجیل میں موجودڈاکٹرزکوجیلوں میں ایڈزپھیلنے کی وجوہات کے بارے میں پتاچلانا ہوگا تاکہ اس مہلک مرض پرقابوپایاجاسکے اورحکومت کو بھی قیدیوں کی صحت پرخصوصی توجہ دینی چاہیے۔