اسلام آباد:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تین برس میں توانائی کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں این ڈی ٹی سی نے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ 2017 سے 2030 تک توانائی کی ضروریات پوری ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ توانائی کی طلب و رسد کو مستقل مانیٹر کیا جانا چاہئے ۔