کراچی: سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور اور سجاد تالپور کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے سول سوسائٹی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس سیشن کورٹ کو بھیجنے کا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کے نام ای سی ایل میں رکھے جائیں جبکہ شاہ زیب قتل کیس، دہشت گردی دفعات سے متعلق اپیل پر فیصلہ 2 ماہ میں کیا جائے۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ سندھ ہائیکورٹ کا نیا بینچ اپیل پرسماعت کر کے 2 ماہ میں فیصلہ کرے۔