زرداری ہاؤس اسلام آباد پر چھاپہ ماریں تو راؤانوار مل جائے گا ، عابد شیر علی

02:16 PM, 1 Feb, 2018

کراچی : راؤ انوار کہاں ملے گا؟ ۔وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ راؤ انوار ایک قاتل ڈاکو ہے، اس کو ڈھونڈنے کیلئے بلاول ہاؤس پر چھاپہ مارا جائے۔ انہوں نے کہا کراچی کے لوگ ووٹ کے ذریعے گند صاف کریں گے۔
وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میاں صاحب کی وجہ سے کراچی میں امن ہے۔ انہوں نے کہا سندھ کے حکمرانوں کا احتساب کا وقت آگیا ہے، ایان علی کے ذریعے قوم کا پیسہ باہر بھیجا گیا، کراچی میں بسیں چلیں گی پھر لوگوں کو پتا چلے گا ترقی کیا ہے۔ 

کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ، معطل ایس ایس پی راؤانوار ڈاکو ہے،معصوم شہریوں کا قاتل ہے ، سندھ کے حکمران چور اور لٹیرے ہیں ، عوام کے اربوں روپے ہڑپ کر چکے ہیں ۔ 

 عابد شیرعلی کا مزید کہناتھا کہ معطل ایس ایس پی راؤانوار ڈاکو ،معصوم شہریوں کا قاتل ہے ،سندھ کے حکمران لٹیرے ہیں ، عوام کے اربوں روپے ہڑپ کر چکے۔میاں محمد نواز شریف کے دور حکومت میں کراچی میں امن وامان قائم ہوا۔

مزیدخبریں