راس الخیمہ : متحدہ عرب امارات میں روز نت نئے ورلڈ ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے حال ہی میں دنیا کے سب سے بڑے چائے کے کپ کے بعد متحدہ عرب امارات کے اہم علاقے راس الخیمہ میں دنیا کی سب سے لمبی "زپ لائن" کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیاہے ۔
راس الخیمہ ٹوررزم ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہ زِپ لائن جبلِ جیس کی وادی میں بنائی گئی ہے جس کی لمبائی 2.83کلومیٹر ہے ، جو کے تقریباََ فٹ بال کے 28 گراؤنڈز کی لمبائی کے برابر ہے ۔دنیا کی لمبی ترین "زِپ لائن " کو جبل جیس کی 1680 میٹر اونچی چوٹی پر بنایا گیا ہے ۔حکام کے مطابق مذکورہ زپ لائن کو یکم فروری 2018 سے عام افراد کے لیے کھول دیا جائے گا۔شیخ احمد بن سعود بن سقر نے موٹی تاروں سے بنی زپ لائن پر سفر کر کے افتتاح کیا ۔اس موقع پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے منتظمین بھی موجود تھے جنہوں نے زپ لائن کو دنیا کی لمبی ترین زپ لائن قرار دیا ، اور اس کو باقاعدہ طور پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنا دیا ۔
واضح رہے شیخ محمد سعودی بن سقر گلوبل ایڈ ونچر ٹورزم کلب کے رکن بھی ہیں ، رچرذ لیزانو سی ای او آف ٹورو ورڈے (Toro Verde) کا کہناہے کہ انہوں نےوسطی اور جنوبی امریکہ میں بنائے جانے والے منصوبے کے بعد اس کو متحدہ عرب امارات میں شروع کیاہے ۔اس سے پہلے دنیا کی لمبی ترین زپ لائن کا ریکارڈ ٹورورڈے پورٹوریکو میں بنائی جانے والی 2۔2 کلومیٹر لمبی زپ لائن کے پا س تھا۔اس زپ لائن کے لیے چھ ٹن سے زائد وزنی سٹیل کی کیبل استعمال ہوئی ہے ۔
منتظمین کا کہناہے کہ اس زپ لائن پر ہر پانچ منٹ بعد ایک رائیڈر کو موقع ملے گا ۔ یعنی ہمارے شیڈیول کے مطابق دن میں 200 افراد اس رائیڈ سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔سیاحت اور ایڈونچر کے شوقین افراد نے زپ لائن کے افتتاح کو خؤش آئند قرا ر دیا ہے ۔