روسی صدر کی بیٹی کو طلاق دینے پر سابق شوہر آدھی دولت سے محروم ہو گیا

11:30 AM, 1 Feb, 2018

ماسکو:روسی صدر ولادیمر پیوٹن کی بیٹی کترینا تیخونووا کو طلاق دینے کے سبب اس کے کھرب پتی تاجر شوہر کریل شمالوف کو اپنی آدھی دولت سے محروم ہونا پڑا۔برطانوی اخبار کے مطابق مذکورہ جوڑے کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے تاہم ذرائع نے یہ تصدیق نہیں کی کہ آیا یہ علیحدگی قانونی نوعیت کی ہے یا نہیں۔

شمالوف نے 2013 میں مراکش کے شہر مراکش میں پیوٹن کی بیٹی سے شادی کی تھی۔اس کے بعد سے شمالوف کی دولت حیران کن طور پر بڑھتی رہی اور حصص کے بازار میں اس کی مالیت دو ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔شادی سے ایکبرس قبل شمالوف نے ترقی پا کرسی بور کمپنی میں نائب چیف ایگزیکٹو کا عہدہ حاصل کر لیا تھا۔ کمپنی کے مرکزی مالکان نے اسے کمپنی کے 4.3% حصص دے دیے تھے۔ شادی کے بعد 2014 میں شمالوف نے روسی حکومت کے بینک سے قرضہ حاصل کر کے کمپنی کے مزید 17% حصص خرید لیے۔

اخبار کے مطابق روسی صدر پیوٹن کی بیٹیوں کترینا اور میرینا کی زندگی ان موضوعات میں سے ہے جن میں روسی میڈیا کو بہت ہی تھوڑے پیمانے پر داخل ہونے کی اجازت ہے۔

مزیدخبریں