پشاور: خیبرپختونخواکےوزیر مشتاق غنی کےبھائی کے گھر کم سن گھریلوملازمہ کیسے ہلاک ہوئی؟ معمہ کو حل کر نے کے لیے متوفی مصباح کی قبر کشائی آج کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سابق ناظم ایبٹ آباد سردار شیر بہادر کہتے ہیں اس گھرانے میں اب تک تین ملازمین کی موت واقع ہوئی اور ایک کی بھی تحقیقات نہیں ہوئیں، جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دی جانی چاہیے ۔
پوسٹ مارٹم کیلئے فرانزک ماہرین پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔دوسری مشتاق غنی کا کہناہے بچی ملازمہ نہیں تھی بھائی کے گھر کی فرد تھی،مخالفین طبعی موت پر سیاست نہ چمکائیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے گزشتہ روز واقعہ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا سے 3روز میں رپورٹ طلب کی ہے۔