لاس اینجلس:امریکی اداکار مارک سیلنگ اپنے گھرمیں مردہ پائے گئے ہیں جبکہ ان کے وکیل نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارک سیلنگ امریکی ٹی وی کی سیریز گلی میں اپنے کردار سے مقبول تھے ، ان پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصویریں رکھنے کے الزام پر فرم جرم عائد کی گئی تھی اورعدالت اس حوالے سے رواں برس 7مارچ سزا سنانے والی تھی۔
امریکی اداکار نے 2009سے 2015تک ٹی وی سیریز میں گلی میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ ان پر مقدمہ گزشتہ سال اکتوبر میں شروع ہواتھا۔انھیں 2015میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے بچوں کی تصویرں رکھنے کی خفیہ اطلاع پر گرفتار کیاگیاتھا۔
یہی نہیں بعد میں تفتیش کاروں نے ان کے لیپ ٹاپ اور ہارڈ ڈسک سے ہزاروں کی تعداد میں تصوریں برآمدکرلی تھیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کا کہناہے کہ ہوسکتا ہے سیلنگ نے خود ہی اپنی جان لے لی ہو، تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔