لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی

09:35 AM, 1 Feb, 2018

لاہور :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائرکر دی گئی ،درخواست میں وفاقی حکومت،اوگرااوردیگرکو فریق بنایا گیا ہے۔


درخوست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے سے متعلق حکومتی بیان بے بنیاد ہے، پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ سیل ٹیکس وصولی کے باعث ہے،پٹرولیم مصنوعات پر 15فیصدسے زائداضافی سیل ٹیکس غیرآئینی ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کے اضافی سیل ٹیکس وصولی کوکالعدم قراردیا جائے اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاحکم دے۔

مزیدخبریں