کوئنز ٹاؤن : انڈر 19 کے ورلڈ کپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان آج تیسری پوزیشن کیلئے میچ ہونا تھا جو کہ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا اور رن ریٹ کے حساب سے قومی ٹیم کو تیسری پوزیشن ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے جانب سے انڈر 19 ورلڈ کپ میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان انڈر 19 کی ٹیم رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کیلئے آج کوئنز ٹاؤن میں میچ ہونا تھا.جو کہ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے اور گروپ میچز میں گرین شرٹس نے افغانستان کے مقابلے بہتر رنز کی شرح کے ساتھ اپنے گروپ کو ہرایا جس کے باعث قومی ٹیم
تیسرے نمبر پر آئے گی.
میچ سے قبل خیال کیا جارہاتھا کہ پاکستان پو میچ میں ہونے والی شکست کا بدلہ لے لے گا تاہم خراب موسم کے باعث یہ دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو نہ ملا۔افغانستان کی ٹیم کو بھی میچ کے متوقع فیصلے کا انتظار نہیں تھا بلکہ افغانستان کی ٹیم نے تیسری پوزیشن کے میچ کے لیے بھرپور تیاری کی ہوئی تھی ۔تاہم موسم کی خرابی کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا اور آئی سی سی رولز اینڈ ریگولیشنز کے مطابق پاکستان کو فاتح قرار دیا گیا۔
۔