پی ٹی آئی کی ریلی میں نواز شریف کا ترانہ چلنے پر مریم نواز کا ٹوئٹ

12:12 AM, 1 Feb, 2018

مردان : پاکستان تحریک انصاف کی ریلی میں ساونڈ سسٹم سے نوازشریف کا ترانہ گونج اٹھا جس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں میں بے چینی پھیل گئی۔اس واقع مریم نواز نے ٹوئٹ کر کے جنون کو کے سینوں آگ لگا دی۔



تفصیلات کے مطابق مردان میں تحریک انصاف نے عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر ایک ریلی کا اہتمام کیا تھا جس میں ساونڈ سسٹم سے اچانک نواز شریف کا ترانہ چلنا شروع ہو گیا۔نواز شریف کا ترانہ چلنے پر تحریک انصاف کے کارکنوں میں بے چینی پھیل گئی اور پھر جب لوگوں کو غلطی کا احساس ہوا تو ترانے کو بند کرا دیا گیا۔اس پر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ نواز شریف تو وقت کی آواز ہیں اور یہ آواز تو گونجے گی۔

مزیدخبریں