راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کینٹ میں 16بلوچ رجمنٹ کا دورہ کیا آرمی چیف نے اسی رجمنٹ سے سکینڈ لیفٹیننٹ کے طور پر کمیشن حاصل کیا تھا اور انہوں نے اور ان کے والد نے اس بٹالین کی کمانڈ بھی کی ہے.
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی جوانوں کے علاوہ جنگی ہیروز کے ساتھ پورا دن گزارا جنہوں نے آرمی چیف کو اپنے آپ میں دیکھ کر فخر محسوس کیا اس موقع پر رجمنٹ میں اپنے گز رے ہوئے لمحات ویادوں کا ذکر کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یہ یونٹ فوجی جوانوں کے ساتھ افسران کی ترقی کیلئے ایک بہترین جگہ ہے جو پیشہ وارانہ فرائض کے ساتھ اپنی زندگی کے چیلنجز سے گزرتے ہیں انہوں نے کہا جنگی ہیروز سے قربانیوں کا جذبہ ہمیں ورثے میں ملا ہے اور اس جذبے کے تحت پاک فوج ہمیشہ اپنی قوم کی توقعات اور چیلنجز پر پوری اتری ہے اس سے قبل سیالکوٹ پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل اکرام الحق نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔