بھارتی ریاست سے کیلوں کی آڑ میں لاکھوں سعودی ریال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

نئی دلی: بھارتی ریاست کیرالہ کے ایئرپورٹ سے کیلوں کی آڑ میں لاکھوں سعودی ریال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

08:25 PM, 1 Feb, 2017

نئی دلی: بھارتی ریاست کیرالہ کے ایئرپورٹ سے کیلوں کی آڑ میں لاکھوں سعودی ریال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹیلی جنس نے کیرالہ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے 2 مسافروں کو گرفتار کر کے 45 لاکھ سے زائد مالیت کی سعودی کرنسی برآمد کرلی۔

حکام کے مطابق دونوں مسافروں نے سعودی کرنسی کیلوں کے درمیان بڑی مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں