گوجرانوالہ : ایک تھپڑ پر 2 گولیاں، گوجرانوالہ میں بیوی نے شوہر کو گولیاں ماردیں، شوہر نے مثال قائم کرتے ہوئے بیوی کو معاف کردیا، بیوی کو چھوڑنے کیلئے پولیس سے اپیل بھی کردی۔گوجرانوالہ میں بیوی، شوہر کے تھپڑ مارنے پر آگ بگولہ ہوگئی، ایک تھپڑ کے بدلے 2 گولیاں مار دیں، شوہر کو دونوں گولیاں پاؤں میں لگی، زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔میڈیا سے گفتگو میں خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر نے تھپڑ مارا جس پر اسے غصہ آگیا اور اسے نے فائرنگ کردی۔
زخمی شوہر نے کمال ظرف کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ مثال قائم کردی، بیوی کو معاف کردیا، کہتا ہے کہ کلثوم ذہنی مریضہ ہے، اس پر جنات کا سایہ ہے، اس کا کوئی قصور نہیں، پولیس اسے چھوڑ دے.