جنیوا:امریکی انتظامیہ کی جانب سے 7 مسلم ممالک پر پابندی لگانے کے بعد جہاں مسلم دنیا ٹرمپ کے اس فیصلے کی مذمت کر رہی ہے وہی اقوام متحدہ نے ٹرمپ کے اس فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔اقوامِ متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 7مسلمان ممالک کےشہریوں کےامریکامیں داخلےپرپابندی سراسرامتیازی ہے.
اقوامِ متحدہ نے ٹرمپ انتظامیہ کو وارننگ دی ہے کہ جنگ زدہ علاقوں سےآنےوالوں کی حفاظت یقینی بنائے.جنگ زدہ علاقوں کےپناہ گزینوں کو واپس بھیجنا انہیں خطرےمیں ڈالناہے.امریکی صدرنے7مسلمان ممالک کےشہریوں کےداخلےپرپابندی عائدکی ہے.امریکا میں داخلےپرپابندی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے.