نوشکی میں ناکہ توڑنے پر لیویز نے غیرملکی شکاریوں کوپکڑ لیا

06:28 PM, 1 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: بلوچستان میں غیر ملکی شکاریوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔نوشکی میں ناکہ توڑنے پر لیویز فورسز نے غیرملکی شکاریوں کوپکڑ لیا۔

بلوچستان میں غیرملکی شکاری ناکہ توڑتے پکڑے گئے۔شکاریوں میں تین غیر ملکی 13 پاکستانی شامل ہیں۔
نوشکی کے علاقے گلنگور میں غیرملکی شکاریوں نے چیک پوسٹ پر ناکے کوتوڑا۔تو لیویز فورسز نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر شکار پارٹی کو پکڑ لیا۔
فورسز کے مطابق پکڑے گئے افراد میں تین غیر ملکی جبکہ 13پاکستانی شامل ہیں جو چار گاڑیوں میں سوار تھے۔ غیر ملکیوں کے پاسپورٹ اور سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں