جنوری کامہینہ کراچی کے شہریوں پر کیسا گزرا،31افراد قتل سی پی ایل سی کی رپورٹ جاری

06:18 PM, 1 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: جنوری کا مہینہ کراچی کے شہریوں پر بھاری گزرا۔رواں برس کے پہلے مہینے 31 افراد قتل ہوئے، 1181 شہری موبائل فونز سے محروم ہو گئے ۔سی پی ایل سی نے رپورٹ جاری کردی۔لیکن شہر میں تالا توڑ گروپ تاحال آوٹ آف کنٹرول ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری میں 31 افراد قتل کیے گئے۔جان کی بازی ہارنے والوں میں 2 پولیس اہلکار، 1 بچہ اور 6 خواتین بھی شامل ہیں ۔سی پی ایل سی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس کے پہلے مہینے میں اسٹریٹ کرائم کی 4613وارداتیں ہوئیں۔ 20گاڑیاں چھینی 123چوری کر لی گئیں۔جبکہ 121موٹرسائیکل سوار بھی لفٹرز کے ہاتھوں لٹ گئے۔
رپورٹ کے مطابق ماہ جنوری میں شہریوں سے 11 سو 81 موبائل فون چھن گئے۔اغوا برائے تاوان کی ایک جبکہ بھتہ خوری کی 7وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔شہرقائد میں تالا توڑ گروپ اب بھی سر گرم ہے۔ پولیس کو تگنی کاناچ ناچانے والے گروپ کورنگی میں دو دکانوں کا صفایا کرگئے ۔جبکہ پولیس گینگ کا ایک کارندہ گرفتار کرسکی۔

مزیدخبریں