گوجرانوالہ: تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں سنگدل ماں نے بچے کو شاپنگ بیگ میں ڈال کر ہمسایوں کی چھت پر پھینک دیا۔
گوجرانوالہ میں تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میاں سانسی روڈ کے رہائشی شعیب کی اہلیہ نے اپنے شیر خوار بچے کو شاپنگ بیگ میں ڈال کر ہمسایوں کی چھت پر پھینک دیا تاہم خوش قسمتی سے بچہ مکمل طور پر محفوظ رہا۔
بچی کی دادی کے مطابق بہو کا کہنا ہے کہ بچہ بہت زیادہ رورہا تھا جس کی وجہ سے سو نہیں پا رہی تھی اورغصے میں آکر اسے پھینکا۔ بچی کی دادی کا مزید کہنا تھا کہ بہو کی ذہنی حالت بھی تھوڑی درست نہیں ہے اس کا علاج بھی کرایا جا رہا ہے۔