وزیر اعظم کی قطر کے شاہی خاندان سے کیٹل ڈپلومیسی , اعلی ٰ نسل کا گھوڑا قطری امیر کو گفٹ کردیا

وزیر اعظم کی قطر کے شاہی خاندان سے کیٹل ڈپلومیسی , اعلی ٰ نسل کا گھوڑا قطری امیر کو گفٹ کردیا

حکومت کی قطر کے شاہی خاندان کےساتھ کیٹل ڈپلومیسی ایک بارپھر سامنے آگئی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے قطری امیر کو اعلی ٰ نسل کاگھوڑا تحفے میں بھیج دیا۔سی ون تھرٹی نےوزیر اعظم کاخصوصی گفٹ شاہی خاندان کو پہنچانے کےلیے قطرکی اڑان بھر لی ۔

وزیر اعظم نوازشریف کی جانب سے بھیجے گئے اعلی ٰ نسل کے گھوڑے کو سی ون تھرٹی کے خصوصی طیارے سے قطر روانہ کر دیا گیا جو کل وطن واپس لوٹے گا۔گزشتہ برس بھی وزیراعظم نے امیر قطر کے لئے گائے اور بیل کا تحفہ بھیجا تھا۔جسے خصوصی پرواز کے ذریعے قطر بھیجوایا گیا۔اورسارا خرچہ پی آئی کو اٹھاناپڑا۔قطری شہزادوں کو پاکستان میں تلور کے شکار کے لئے بھی حکومت کی جانب سے خصوصی حکم نامے جاری کئے گئے ۔جس پر تحریک انصاف سراپا احتجاج رہی ۔

مصنف کے بارے میں