کراچی : معروف ٹی وی اداکارہ سدرہ بتول بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، ان کے نکاح اور مہندی کی تصاویر منظر عام پر آگئیں، دلہن کی سہلیوں نے بھی شرکت کرکے تقاریب کو چار چاند لگادیئے۔
معروف ٹی وی اداکارہ سدرہ بتول کا گزشتہ دنوں نکاح ہوا جس میں ان کی ساتھی اداکاراؤں صنم چوہدری اور سنبل اقبال سمیت دیگر نے شرکت کی، دلہا اور دلہن نے خوبصورت سفید لباس زیب تن کررکھا تھا۔
تقریب کے دوران ساتھی اداکاراؤں اور سہیلیوں نے دلہن کے ساتھ خوب سیلفیاں لیں اور تصاویر بنوائیں۔