گوجرانولہ: سنگدل ماں نے 8 دن کا بچہ چھت سے پھینک دیا، معجزانہ طور پر محفوظ

03:23 PM, 1 Feb, 2017

گوجرانولہ: بیٹی رحمت اور بیٹا نعمت ہوتے ہیں لیکن گوجرانوالہ کی سنگدل عائشہ شعیب ممتا کی محبت سے نا آشنا نکلی۔ 8 دن قبل پیدا ہونیوالے بچے کا رونا پسند نہ آیا تو آپے سے باہر ہو گئی اور اس نے اپنے نومولود بچے کو چھت سے پھینک دیا لیکن بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا تاہم گھر والے بچے کو سول ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے بتایا بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے ماں کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں