اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے کہا ہے کہ بلاگر سلمان حیدر کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ایف آئی اے کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سلمان حیدر کے خلاف مقدمے کے لئے درخواست موصول ہوئی ہے،درخواست احتشام نامی شخص نے گزشتہ روز دائر کی تھی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست کا جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیاجائیگا۔