نئی دہلی :بھارت نے علاقائی تعاون کی جنوبی ایشیائی تنظیم (سارک) کے اگلے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے پاکستانی سفارت کار کی تقرری روکنے کے لیے تاخیری حربے استعمال کرنا شروع کردیئے، سیکریٹری جنرل کی تعیناتی کے حوالے سے پاکستان کی باری یکم مارچ 2017 سے شروع ہوگی، جس کی مدت 28 فروری 2020 تک رہے گی۔
اگر یہ تنازع حل نہ کیا گیا تو سارک سیکریٹریٹ ممکنہ طور پر طویل عرصے تک سربراہ کے بغیر کام کرے گا، میڈیارپورٹس کے مطابق علاقائی تعاون کی جنوبی ایشیائی تنظیم (سارک) پہلے ہی داخلی انتشار کا شکار تھی اور اب بھارت اس حوالے سے کوششوں میں مصروف ہے کہ تنظیم کے اگلے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے پاکستانی سفارت کار کی تقرری کو کسی طرح سے روک دیا جائے۔
سیکریٹری جنرل کی تعیناتی کے حوالے سے پاکستان کی باری یکم مارچ 2017 سے شروع ہوگی، جس کی مدت 28 فروری 2020 تک رہے گی۔اگر یہ تنازع حل نہ کیا گیا تو سارک سیکریٹریٹ ممکنہ طور پر طویل عرصے تک سربراہ کے بغیر کام کرے گا، سارک کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سیکریٹری جنرل کی تعیناتی کے معاملے پر تعطل دیکھا جارہا ہے۔