بغداد:شدت پسند تنظیم ’داعش‘ میں یرغمال بنائے گئے مخالفین کے نہایت بے رحمی کے ساتھ سرقلم کرنے میں ملوث جنگجو ’ابو سیاف کو قتل کر دیا گیا ہے۔ ابو سیاف کا شمار داعش کے ان سفاک جنگجووں میں ہوتا تھا جو مخالفین کے سرقلم کرنے اور انہیں بے دردی سے قتل کرنے میں ملوث رہے ہیں۔ ابو سیاف کو داعش کا ’جلاد‘ قرار دیا جاتا ہے۔
غیر ملکی ممیڈیا کے مطابق داعشی جلاد نے ایک سو یرغمالیوں کو مختلف طریقوں سے موت کے گھاٹ اتارا۔ قیدیوں کے قتل کے مناظرکی باقاعدہ ویڈٰیوز بنائی جاتیں اور انہیں لوگوں میں خوف وہراس پیدا کرنے کے لیے انٹرنیٹ پر پھیلایا جاتا۔
داعشی جلاد ابو سیاف کے قتل کے طریقہ کار کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔سیکیورٹی فورسز کے مطابق مسلح افراد شہر کی مغربی سمت سے آئے اور انہوں نے ابو سیاف پر چاقو سے متعدد وار کیے جس کے نتیجے میں دسیوں افراد کو موت کی نیند سلانے والا جنگجو خود بھی اپنے انجام کو پہنچ گیا۔
عراق ،قیدیوں کے سرقلم کرنے والے داعشی قصاب ابو سیاف قتل
12:50 PM, 1 Feb, 2017