ٹی 20کپتان سرفرازاحمد بیٹے کے باپ بن گئے

12:14 PM, 1 Feb, 2017

کراچی: قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو بڑی خوشی مل گئی، وکٹ کیپر بیٹسمین بیٹے کے باپ بن گئے۔ دورہ آسٹریلیا کے دوران والدہ کی شدید علالت کے سبب واپس وطن لوٹ آنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین کی اہلیہ نے مقامی اسپتال میں بچے کو جنم دیا۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد ٹی 20 کے بعد ون ڈے اور ٹیسٹ کے لیے بھی بطور کپتان مضبوط امیدوار ہیں۔سابق کرکٹرز اورسوشل میڈیا پر بھی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے سرفراز احمد کو تین فارمیٹس میں بطور کپتان مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں