گوجرانوالہ میں لڑکا اور لڑکی نے چلتی ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

12:10 PM, 1 Feb, 2017

گوجرانوالہ : مجید پورہ میں گوجرانوالہ کے رہائشی نوجوان نے اپنی دوست کے ساتھ مل کر چلتی ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔
علاقہ مکینوں نے حادثہ کی اطلاع 1122کنٹرول روم کود ی جس کے بعد پولیس اور 1122کے عملے نے دونوں لڑکا لڑکی کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔
پولیس ذرائع نے ابھی تک دونوں لڑکے اور اور لڑکی کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں، پولیس ذرائع کا کہناہے کہ اس واقعہ کے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں