شاہ رخ خان رئیس کی کامیابی کے بعد ماتھا ٹیکنے گولڈن ٹیمپل پہنچ گئے

11:57 AM, 1 Feb, 2017

ممبئی:بالی ووڈ کے کنگ خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’رئیس‘ کی کامیابی پر کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز شاہ رخ خان اپنے بیٹے ابرام کے ساتھ امرتسرمیں گولڈن ٹیمپل پہنچے جہاں انہوں نے دربار صاحب میں ماتھا ٹیکا اور شکریہ بھی ادا کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ممبئی میں فلم کی کامیابی کی خوشی میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں شاہ رخ خان سمیت فلم کی کاسٹ نے شرکت کی اور اس خوشی کو بھرپور انداز میں منایا اوراس کے بعد کنگ خان نے اپنے چہیتے بیٹے ابرام کے ساتھ گولڈن ٹیمپل کا رخ کیا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم ’رئیس‘سو کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے اور شائقین میں بے حد مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

شاہ رخ خان کے اس اقدام کے بعد ہندو شیو سینا کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا گیاہے ۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں