ریاض: عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے ہیریٹیج فیسٹیول اینڈ کیمل بیوٹی کنٹیسٹ کا اعلان کر دیا گیا جو کہ 19 مارچ سے 15 اپریل تک جاری رہے گا جس میں 30 ہزار سے زائد اونٹ حصہ لیں گے۔ یہ ایونٹ سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد ہو گا جسے کنگ عبدالعزیز کے تعاون سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔
فاتح اونٹوں کو لاکھوں ریال کا انعام دیا جاتا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق اس ایونٹ میں سعودی عرب کے مقامی اور غیرملکی باشندوں سمیت 20 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ قواعد کے مطابق بغیر رجسٹریشن کے کوئی اونٹ اس مقابلہ حسن میں شرکت نہیں کر سکے گا۔
سعودی عرب سے باہر کا شخص بھی اس مقابلے میں اپنا اونٹ شامل کر سکے گا۔ سعودی وزارت ماحولیات، واٹر اینڈ ایگریکلچر پر مبنی ویٹرنری ڈاکٹرز کی ٹیم ہر اونٹ کی صحت سے متعلق کلیئرنس جاری کر کے اس کے اندر ایک مائیکرو چپ نصب کر دے گی جس سے اونٹ کی شناخت ہو گی۔ مقابلہ حسن میں اونٹ لانے والے 80 فیصد افراد کا تعلق سعودی عرب سے ہوتا ہے۔
مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں