کھیرا کئی بیماریوں سے بچاؤ میں معاون ہے : ماہرین صحت

11:46 AM, 1 Feb, 2017

اسلام آباد: ماہرین صحت نے کہا ہے کہ کھیرا سرطان کی مختلف اقسام سے بچاؤ میں معاون ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق کھیروں میں ایسے کیمیائی اجزا پائے جاتے ہیں جو کئی اقسام کے کینسر کا خطرہ کم کر دیتے ہیں جن میں چھاتی ، بیضہ دانی ، رحم اور پروسٹیٹ کینسر شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کھیروں میں کیوکر بٹیسن بھی پائے جاتے ہیں جو کینسر کے خلیات کو پھیلنے سے روکتے ہیں اور ان میں موجود سلیکا جوڑوں اور کنکٹیو ٹشوز کو مضبوط کرتا ہے۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھیرے کا باقاعدگی سے استعمال جسم میں کیلوریز ، کاربوہائیڈریٹس ، سوڈیم ، فیٹس اور کولیسٹرول کی مقدار کو کنٹرول ، ورم ، جلد کی سوزش اور جھریوں کو روکنے کی خصوصیات رکھتا ہے۔

کھیرا جلد کا رنگ صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ بالوں کی افزائش کا عمل تیز کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں