وکٹوریہ: امریکی شہر وکٹوریہ میں شہید کی جانے والی مسجد کی دوبارہ تعمیر کیلئے آن لائن 9 لاکھ ڈالر سے زائد عطیات جمع کرلئے گئے۔ گو فنڈ می نامی پیج پر دو دن کے دوران 19 ہزار سے زائد افراد نے یہ عطیات دیئے ہیں۔ جمع کی گئی رقم مسجد کی دوبارہ تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔ مسجد انتظامیہ نے امریکی شہریوں کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ محبت، پیار، مشکل میں معاشی تعاون کرنا ہی امریکا کی حقیقی پہچان ہے۔ گزشتہ جمعہ کو مسجد میں آگ لگنے کا پراسرار واقعہ پیش آیا تھا۔ فائر ڈیپارٹمنٹ نے 4 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا لیکن تب تک اسلامک سینٹر اور مسجد مکمل طور پر شہید ہو چکی تھی۔ آگ لگنے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آ سکیں۔ ایف بی آئی اور دیگر امریکی ادارے واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں۔
مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں