ریاض : سعودی عرب کے سینٹرل بینک کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق ایک سال میں سعودی عرب کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 80 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔سعودی عرب کے سینٹرل بینک کے حوالے سے ارنا نے بتایا ہے کہ گذشتہ ایک سال میں سعودی عرب کے زر مبادلہ کے ذخائر 616 ارب ڈالر سے کم ہو کر 536 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
سعودی ذرائع کی رپورٹ میں زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی آنے کی وجہ، تیل کی قیمتوں میں آنے والی کمی بتائی گئی ہے رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ ساتھ سعودی عرب نے بھی اپنا بجٹ خسارہ کم کرنے کے لئے توانائی کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں اضافے نیز غیر ملکی بینکوں سے قرضوں کی وصولی کو ترجیحات میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں