لاہور: پی آئی اے کی خاتون پائلٹ کی سیلفیوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ ہما لیاقت پی آئی اے میں بطور معاونت پائلٹ ملازمت کرتی ہیں۔ پی آئی اے کی پائلٹ ہما لیاقت ایئربس 320 طیارے میں فرسٹ آفیسر یعنی معاون پائلٹ ہیں۔ ان کے شوہر امریکا میں مقیم ہیں جبکہ خود کراچی کے ہاسٹل میں رہتی ہیں۔
ان کے ساتھیوں کا ماننا ہے کہ وہ بہت قابل اور ذہین پائلٹ ہیں۔ ہما لیاقت نے یہ تصویریں کاکپٹ کی ونڈو سے باہر جھانکتے ہوئے بنائیں جو سوشل میڈیا کی زینت بنیں تو بے شمار لائکس کے علاوہ یہ دلچسپ تبصرہ بھی سامنے آیا کہ ’’کہیں سیلفیاں لیتے ہوئے طیارہ ہی نہ ٹھوک دیں‘‘۔
اس پر پی آئی اے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ تصاویر بنواتے وقت طیارہ محفوظ جگہ پر پارک تھا۔
مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں