نیو یارک: امریکا میں مسلمانوں نے تاریخی نماز ادا کی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمان مخالف پالیسیوں کے بعد امریکی عوام نے مسلمان کمیونٹی کو نماز کے وقت دائرہ بنا کر تحفظ فراہم کیا۔ ٹرمپ پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے افراد نے امریکی مسلمانوں کو جائے نماز نہ ہونے پر مظاہرہ کے لیے استعمال کیے جانے والے پلے کارڈز فراہم کیے تاکہ وہ نماز ادا کرسکیں۔