اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کل امریکہ کے دورے پر ہیں،گزشتہ روز واشنگٹن میں امریکی انسٹی ٹیوٹ برائے امن
کے موقع پر بلاول بھٹو نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کو بھی امیگریشن پابندی والے ممالک میں شامل کرنا منفی اقدام اور دو ممالک کے درمیان تنائو پیدا کرنے کا سبب بنے گا۔
واشنگٹن میں امریکی انسٹی ٹیوٹ برائے امن کے تحت مکالمے سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امیگریشن پابندی میں شامل کرنا دونوں ممالک کے درمیان تنائو کا سبب بنے گا، یہ امریکا کا ایک اور منفی اقدام ہوگا۔