واٹس ایپ چینلز کے لیے نیا QR کوڈ فیچر متعارف

11:36 PM, 1 Dec, 2024

کیلیفورنیا:واٹس ایپ نے چینلز جوائن کرنے کو آسان بنانے کے لیے ایک نئے QR کوڈ فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے۔ یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ کے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہے۔


نیا فیچر صارفین کو QR کوڈ اسکین کرکے کسی بھی چینل تک فوری رسائی دے گا۔ یہ کوڈ چینل کا شارٹ کٹ ہوگا، جس کے ذریعے چینل دیکھا جا سکتا ہے اور پسند آنے پر جوائن کیا جا سکتا ہے۔




پہلے صارفین کو چینل لنک کاپی کرکے شیئر کرنا پڑتا تھا، لیکن QR کوڈ کی مدد سے اب یہ عمل مزید آسان ہو گیا ہے۔

ریلیز کی توقع:
یہ فیچر ابھی بیٹا ٹیسٹنگ میں ہے اور تمام واٹس ایپ صارفین کے لیے کب دستیاب ہوگا، اس بارے میں کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔

واٹس ایپ کے اس اقدام کا مقصد چینلز کو مزید قابل رسائی بنانا اور شیئرنگ کے عمل کو آسان بنانا ہے۔
 

مزیدخبریں