چنئی: سمندری طوفان "فینگال" کی تباہ کاریاں، بھارت اور سری لنکا میں 19 افراد ہلاک

10:12 PM, 1 Dec, 2024

چین : بھارت اور سری لنکا میں سمندری طوفان "فینگال" کی وجہ سے شدید تباہی ہوئی، جس میں اب تک 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ طوفان کے نتیجے میں بھارت کی ریاست تامل ناڈو اور پڈوچیری میں شدید بارش اور سیلاب نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق پڈوچیری میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش نے 30 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ طوفان کے باعث چنئی شہر زیر آب آ گیا، جس کی وجہ سے پروازوں کو عارضی طور پر معطل کرنا پڑا، تاہم اتوار کی صبح پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

فوج اور ریسکیو اہلکار پڈوچیری میں طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں، جبکہ سری لنکا میں بھی لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کولمبو میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے مطابق طوفان سے 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کا کام جاری ہے، لیکن طوفان کی شدت نے دونوں ممالک کے بنیادی ڈھانچے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
 
 

مزیدخبریں