ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی مشکل

ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی مشکل

اسلام آباد:پاکستان کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، جس کی وجہ سے صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام، اور واٹس ایپ استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، صارفین تصاویر، وائس نوٹس، اور ویڈیوز اپ لوڈ یا ڈاؤن لوڈ کرنے میں پریشانی محسوس کر رہے ہیں۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے لوگ وی پی این کا سہارا لے رہے ہیں، لیکن وی پی این کے ذریعے بھی خدمات تک مکمل رسائی ممکن نہیں ہو رہی۔

متعدد شہروں میں سوشل میڈیا سروسز تک محدود رسائی کی وجہ سے صارفین میں مایوسی پائی جا رہی ہے۔ رابطہ کرنے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے معاملے پر کوئی مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔

ابھی تک اس مسئلے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، اور نہ ہی اسے حل کرنے کے لیے کوئی سرکاری بیان جاری کیا گیا ہے۔