مافیاز کی بے لگامی، سبزیوں اور اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

03:11 PM, 1 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں مافیاز کی بے لگامی جاری ہے، جس کی وجہ سے سبزیوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ حکومتی ریٹ لسٹ کے مطابق پیاز کی قیمت 18 روپے اضافے سے 145 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، لیکن مارکیٹ میں یہ 170 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح، ٹماٹر کی سرکاری قیمت 140 روپے فی کلو ہے، مگر مارکیٹ میں یہ 180 روپے فی کلو تک بیچے جا رہے ہیں۔ آلو کی قیمت 95 روپے کے بجائے 110 روپے، لہسن 675 روپے کے بجائے 800 روپے، ادرک 410 روپے کے بجائے 500 روپے، بند گوبھی 70 اور پھول گوبھی 120 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ پالک اور ساگ کی قیمتیں بھی 50 روپے فی کلو ہیں۔

مزید برآں، برائلر گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 475 روپے فی کلو ہو گئی ہے، جب کہ فارمی انڈے 350 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں