پاکستان میں سوشل میڈیا سروسز ایک بار پھر سست، صارفین کو مشکلات کا سامنا

03:06 PM, 1 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان بھر میں سوشل میڈیا سروسز بشمول واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک ایک بار پھر سست روی کا شکار ہو گئی ہیں، جس کےباعث  صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

 ہفتہ کی رات سے ملک کے مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز عارضی طور پر معطل یا سست ہو گئے ہیں، جس سے انٹرنیٹ اور گوگل سروسز کو بھی معمول کے آپریشنز میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ خصوصاً واٹس ایپ صارفین کو ڈاؤن لوڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی رسائی میں مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔ پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ کی سروسز بھی اس تعطل سے متاثر ہو رہی ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اس تعطل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، اور نہ ہی پی ٹی اے کی طرف سے اس حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری کیا گیا ہے۔ صارفین سروسز کی بحالی کے لیے بے چین ہیں، تاہم ابھی تک مسئلے کے حل کی کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

مزیدخبریں