چیمپئنز ٹرافی : ڈیڈ لاک ووٹنگ کے مرحلے سے پہلے ختم ہونے کا امکان

 چیمپئنز ٹرافی : ڈیڈ لاک ووٹنگ کے مرحلے سے پہلے ختم ہونے کا امکان

اسلام آباد :آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے موجود ڈیڈ لاک ووٹنگ کے مرحلے سے پہلے ختم ہونے کا امکانظاہر کیا جا رہا ہے۔

 ذرائع کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ ایک نیا فارمولا شیئر کیا ہے۔اس نئے فارمولے کے تحت، بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان بھی اپنے میچز نیوٹرل وینیوز پر کھیلے گا۔ پی سی بی کا ارادہ ہے کہ یہ نیا فارمولا اگلے تین برسوں کے آئی سی سی ایونٹس پر لاگو کیا جائے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے فارمولے کے تحت بھارت کے میچز دبئی میں ہوں گے، اور پاکستان برابری کی بنیاد پر بھارت کے ساتھ چلنا چاہتا ہے۔ یہ فارمولا ہائبرڈ ماڈل کے بجائے کسی اور نام سے متعارف کرایا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے آئی سی سی کی میٹنگ آج کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔ گزشتہ روز دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین سید محسن نقوی نے کہا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملات زیر غور ہیں اور پاکستان کے لیے بہترین حل حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا وعدہ ہے کہ اب جو بھی فیصلہ کیا جائے گا وہ برابری کی بنیاد پر ہوگا، اور یہ فارمولا مستقبل کے لیے ایک مثال بنے گا

مصنف کے بارے میں